آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ہر تھانے میں انسپکٹر عہدہ کے افسر کو سٹیشن ہاؤس آفیسر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ،صرف14 تھانوں میں انسپکٹر ایس ایچ اوز ہیں فیصل آباد :آئی جی پنجاب کی پالیسی کے برعکس تاحال فیصل آبادکے 28تھانوں میں سب انسپکٹر عہدہ کے افسر بطور ایس ایچ او تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ انسپکٹر عہدہ کے افسر کو بطور ایس ایچ او تعینات کرنے کی صوبائی پولیس حکام کی ہدایات کو نظرانداز کردیاگیا۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ہر تھانے میں انسپکٹر عہدہ کے افسر کو سٹیشن ہاؤس آفیسر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں لیکن اس کے برعکس فیصل آباد کے 42میں سے 28 تھانوں میں سب انسپکٹر عہدہ کے افسر ایس ایچ او تعینات ہیں ۔ ان میں تھانہ سول لائن میں سب انسپکٹر عمر سرفرازوڑائچ، تھانہ کوتوالی میں سب انسپکٹر میاں اصغرعلی، تھانہ جھنگ بازار میں سب انسپکٹر ادریس اقبال، تھانہ رضا آباد میں سب انسپکٹر سید عتیق الرحمن، تھانہ مدینہ ٹاؤن میں سب انسپکٹر بشارت علی، تھانہ منصور آباد میں سب انسپکٹر محمد اکرم، تھانہ ساہیانوالہ میں سب انسپکٹر آصف خاں، تھانہ فیڈمک میں سب انسپکٹر راشد محمود، تھانہ بٹالہ کالونی سب انسپکٹر ظفر اقبال اورا، تھانہ ڈی ٹائپ کالونی سب انسپکٹر یوسف شہزاد، تھانہ فیکٹری ایریامیں سب انسپکٹر عبدالجبار، تھانہ سمن آباد میں سب انسپکٹر طارق امیر، تھانہ صدر میں سب انسپکٹر محمد سفیان بٹر، تھانہ سٹی جڑانوالہ میں سب انسپکٹر مظہر علی، تھانہ ستیانہ میں سب انسپکٹر جاوید اقبال، تھانہ روڈالہ روڈ میں سب انسپکٹر غلام رسول، تھانہ لنڈیانوالہ میں سب انسپکٹر محمد ریاض، تھانہ کھرڑیانوالہ میں سب انسپکٹر محمد آفتاب وسیم، تھانہ سٹی سمندری میں سب انسپکٹر خالد محمود، تھانہ صدر سمندری میں سب انسپکٹر شعیب احمد، تھانہ مرید والہ میں سب انسپکٹر آصف نواب، تھانہ ترکھانی میں سب انسپکٹر ظفر عباس، تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں سب انسپکٹر الیاس بیگ، تھانہ باہلک میں سب انسپکٹر جنید نذر، تھانہ کر میں سب انسپکٹر علی عمران، تھانہ گڑھ میں سب انسپکٹر محمد وسیم اسلم اور تھانہ ماموں کانجن میں سب انسپکٹر ذیشان خالد شامل ہیں۔