تازہ ترین

پانچویں دن بھی جاری دھرنا، عمران خان کی رہائی اور علاج کے مطالبات

پانچویں-دن-بھی-جاری-دھرنا،-عمران-خان-کی-رہائی-اور-علاج-کے-مطالبات

سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج اور رہائی کیلئے پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔

دھرنا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دو مقامات پر جاری ہے جبکہ پارلیمنٹ کے احاطے میں دیے جانے والے دھرنے کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔

 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر و سینیٹرز پارلیمنٹ دھرنے میں موجود ہیں۔

خیبر پختونخوا ہاؤس کے مرکزی دروازے پر بھی دھرنا جاری ہے جبکہ قیدیوں کی مزید وینیں پہنچا دی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے پی ہاؤس دھرنے میں موجود ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں