تازہ ترین

پانی، ٹرانسپورٹ اور سیوریج بڑے حل طلب مسائل ہیں،میئر

پانی،-ٹرانسپورٹ-اور-سیوریج-بڑے-حل-طلب-مسائل-ہیں،میئر

ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،وسیم اخترکاکورنگی کادورہجسمانی نشو و نما اور صحت کیلئے تفریحی و تعمیری سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں ،پریس کلب میں خطاب کراچی : میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، پانی، ٹرانسپورٹ اور سیوریج کراچی کے تین بڑے حل طلب مسائل ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کاموں میں گیارہ ماہ کا وقفہ آنے کی وجہ سندھ حکومت کی طرف سے اے ڈی پی کی مد میں تاخیرسے ادائیگی ہے ۔ اب پہلا کوارٹر کے ایم سی کو ملا ہے جس سے جاری کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 34 کورنگی میں زیرتعمیر سڑک اور پلیہ کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سید ارشد حسن، رکن صوبائی اسمبلی غلام جیلانی، وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سید احمر علی ودیگر منتخب نمائندے اور افسران بھی موجود تھے ۔ میئر نے ہدایت کی کہ واٹر بورڈ کے متعلقہ آفیشلز کو کل ہی یہاں بلا کر فراہمی آب اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے بات کی جائے ۔ میئر وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ یہاں دو کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیڑھ کلو میٹر سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جبکہ نالے کے ساتھ دو پلیہ بھی تعمیر ہوں گی اور نالے کی صفائی اور حفاظتی دیوار کی تعمیر کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کمشنر کراچی میراتھن ریس میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر سینئر صحافی طاہر صدیقی کے اعزاز میں پریس کلب میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ جسمانی نشو و نما اور صحت کے لئے تفریحی و تعمیری سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں، جاکنگ اور واکنگ کی آگاہی کے لئے کے ایم سی اور پریس کلب کے اشتراک سے کمیٹی بنائی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں