تازہ ترین

پاورپلانٹ پر کام بند، تنخواہیں نہ ملنے پر مزدورں کی ہڑتال

پاورپلانٹ-پر-کام-بند،-تنخواہیں-نہ-ملنے-پر-مزدورں-کی-ہڑتال

جھنگ،اٹھارہ ہزاری: حویلی بہادر شاہ پنجاب پاور پلانٹ پر کام بند دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر مزدورں نے ہڑتال کردی ۔ ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہمیں دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے ہمارے گھروں میں راشن تک موجود نہیں جس کی وجہ سے چولہے نہیں جل رہے ہمارے بچے بھوک سے نڈھال ہیں پاور پلانٹ میں ہم مسلسل کام کرر ہے ہیں لیکن ہمیں تنخواہ کیوں نہیں مل رہی سمجھ سے بالاتر ہے ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مزدور اپنے کام کاج چھوڑ کر سڑک پر جمع ہو چکے ہیں جبکہ انتظامیہ نے پاور پلانٹ کے تمام اندر سے گیٹ بند کر دیئے ۔ انہوں نے کہا ہم وزیراعظم ،وزیر اعلیٰ اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری انصاف فراہم کرکے ہماری جو تنخواہیں باقی ہیں فوری دلوائی جائیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں