تازہ ترین

پاور لومز میں آگ ، لاکھوں کا دھاگہ، کپڑا جل کر راکھ

پاور-لومز-میں-آگ-،-لاکھوں-کا-دھاگہ،-کپڑا-جل-کر-راکھ

فیصل آباد: فیصل آباد کے کینال روڈ پر واقع پائیوں والا پُل کے قریب پاور لومز فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا دھاگہ اور کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔ تھانہ منصورآباد کے علاقے کینال روڈ پائپوں والا پُل کے قریب واقع پاور لومز فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ریسکیو 1122 کی4 ٹیموں نے 2 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں