تازہ ترین

پاکستانیوں کیساتھ بھارتی فنکاروں کو کام کرنے سے روکنے پر علی سیٹھی کا جواب

پاکستانیوں-کیساتھ-بھارتی-فنکاروں-کو-کام-کرنے-سے-روکنے-پر-علی-سیٹھی-کا-جواب

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ملک بھر میں کئی روز سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے باعث شوبز شخصیات بھی اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ ایسے میں حال ہی میں پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن منعقد کیا جسے مداحوں کی بہت زیادہ توجہ ملی۔علی سیٹھی نے اس سے قبل اپنے مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ میں پرفارم کیا اور بعدازاں ایک ایسے لائیو سیشن کی میزبانی کی جس میں انہوں نے پاکستان کی نامور گلوکارہ فریدہ خانم اور بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج کو مدعو کیا، اس سیشن کے دوران بھارتی ہدایت کار ویشال بھردواج بھی جلوہ گر ہوئے۔تحریر جاری ہے‎ علی سیٹھی کے اس سیشن کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والے کئی فنکار پاکستانیوں کے ساتھ مل کر آن لائن کنسرٹس اور لائیو سیشن رکھنے کا اعلان کرنے لگے۔بعدازاں راحت فتح علی خان اور چند بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی آن لائن کنسرٹ منعقد کیا گیا، جس کے بعد بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائیز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے بھارتی فنکاروں کو آن لائن بھی پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا۔ علی سیٹھی کے مطابق ’یہ سیشن اچانک ہوا تھا، ہم نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، نہ ہی ہمارا کوئی ایجنڈا تھا اس کے پیچھے‘۔انہوں نے کہا کہ ’موسیقی پر سرحدوں کا کوئی زور نہیں، ہم پوری دنیا کی موسیقی سنتے ہیں، لوگ ہمارے میوزک کو بھی سن کر پسند کرتے ہیں‘۔علی سیٹھی کے مطابق یہ ایسی چیز ہے جسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ خیال رہے کہ بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائیز نے اگرچہ پہلے ہی بھارتی فنکاروں، اداکاروں اور کسی بھی طرح کے شوبز و میوزک فیسٹیول کرنے والے افراد کو پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روک رکھا تھا۔تاہم اس تنظیم نے ایک قدم آگے جاتے ہوئے اپنے ملک کے فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن ویڈیوز بنانے یا ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں