تازہ ترین

پاکستانی کمپنی اب بنگلہ دیش کو مائیکروویو اوون ایکسپورٹ کرے گی

پاکستانی-کمپنی-اب-بنگلہ-دیش-کو-مائیکروویو-اوون-ایکسپورٹ-کرے-گی

برآمدات کے حوالے سے خوشخبری، پاکستانی کمپنی اب بنگلہ دیش کو مائیکروویو اوون ایکسپورٹ کرے گی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شعبہ برآمدات کے حوالے سے مختلف خبریں دیں جس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اب پاکستانی کمپنی ڈاؤلینس بنگلہ دیش کو مائیکرو ویو اوون برآمد کرے گی۔ مشیر تجارت نے یہ بھی بتایا کہ اس براجیکٹ میں ترکی سرمایہ کاری کی بدولت یہ ممکن ہو سکا ہے۔ https://twitter.com/razak_dawood/status/1276460924396699654 https://twitter.com/razak_dawood/status/1280407208749129728 عبدالرزاق داؤد کے مطابق کمپنی کی کاروبار کی بہتری کے لیے بنائی گئی پالیسی کے باعث اس میں ترک کمپنی جانب سے سرمایہ کاری کی گئی جس کے بعد اب کمپنی اس حالت میں آچکی ہے کہ دوبارہ سے برآمدات کا آغاز کرسکے۔ مشیر تجارت نے بتایا کہ یہ پہلی بار موجودہ حکومت کی برآمدات کے حوالے سے بنائی گئی کامیاب پالیسی کی بدولت ممکن ہو سکا ہے کہ کوئی پاکستانی الیکٹرونکس کمپنی اپنی مصنوعات بیرون ممالک میں ایکسپورٹ کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی رہنمائی کے ساتھ جلد ہی پاکستانی کمپنیز دیگر انجینئرنگ پراڈکٹس بھی دوسرے ممالک کو برآمد کریں گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹیلی ویژن میں استعمال ہونے والے کئی پرزہ جات کی درآمد پر ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے تاکہ آنے والے سالوں میں مقامی سطح پر ٹیلی ویژن بنانے کی صنعت کو بھی فروغ مل سکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں