تازہ ترین

پاکستان اولیاء اور مشائخ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ،علی رضا بخاری

پاکستان-اولیاء-اور-مشائخ-کی-قربانیوں-کا-نتیجہ-ہے-،علی-رضا-بخاری

پاکستان کی ترقی، معاشی استحکام کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ،ظہرانہ سے خطاب اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن، سجادہ نشین درگا ہ عالیہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اولیاء اور مشائخ عظام کے فیض اور قربانیوں کا نتیجہ ہے ، پاکستان کے مشائخ عظام پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ پاکستان کی ترقی، معاشی استحکام کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ممتازامریکن کشمیر ی رہنما سردار ظریف خان کی جانب سے پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری کے اعزاز میں د ئیے گئے ظہرانے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ظہرانے میں ممتاز کشمیر ی کاروباری شخصیت ندیم کھوکھر، کشمیر ی دانشور پروفیسر سید عبد الرشید گردیزی ،راجہ یاسر، سردار طارق محمود، محمد رمضان مصطفائی و دیگر معززین نے شرکت کی۔ پیر سید علی رضا بخاری نے مزید کہا کہ اقتصادی اور معاشی لحاظ سے طاقتور پاکستان کشمیریوں کا مضبوط ترین وکیل ثابت ہوسکتا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں