تازہ ترین

پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ریسرچ آفیسر کا شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ

پاکستان-ایگریکلچر-ریسرچ-کونسل-کے-ریسرچ-آفیسر-کا-شہریوں-سے-کروڑوں-کا-فراڈ

ملتان: پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ملتان کے ریسرچ آفیسر نے جعلی چیک دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے‘ نادرا نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا، اس بارے ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کی ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے آفیسر رانا اظہر علی نے پروفیسرز‘ کلرکس‘نائب قاصداور شہریوں احسن خان‘ جاوید اقبال‘ یار محمد‘ رفاقت خان ‘ محمد طاہر خان ودیگر سے دوستی لگا کر کروڑوں روپے کی رقم لی اور تمام لوگوں کو جعلی چیک دیئے مقررہ تاریخ پر جب لوگ چیک کیش کرانے جاتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہ ہے اور جب رانا اظہر سے رقم کا تقاضا کیا جائے تو وہ دینے سے صاف انکاری ہو گیا،شہری محمد طاہر نے ریسرچ آفیسر رانا اظہر کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر کردیا تھا جس پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو حکم دیا کہ رانا اظہر کا شناختی کارڈ بلاک کیا جائے اور اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے مگر تاحال وہ گرفتار نہیں ہوسکا ، شہری محمد طاہر نے چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا اظہر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے فراڈ سے حاصل کی گئی رقم متاثرہ شہریوں کو واپس کی جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں