آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 11 ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہوگیا ہے۔
اس کےعلاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 9430 روپے کم ہوکر 4 لاکھ ایک ہزار 59 روپے ہوگئی ہے۔
مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 110 ڈالر کم ہوکر 4455 ڈالر فی اونس ہے۔