تازہ ترین

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

پاکستان-میں-عیدالاضحیٰ-کب-ہوگی؟-تاریخ-کا-اعلان-ہوگیا

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی ، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کےکیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی، 21 جولائی کوذی الحجہ کاچاندکراچی میں دوربین سےدیکھاجاسکےگا، ذی الحجہ کاچاندکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا، چاندکی سمت کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتےہیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1272396353142960128 یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 24 مئی کو پاکستان میں عیدالفطر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں ایک ساتھ عید منائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں