تازہ ترین

پاکستان میں قدرتی عجائب کا خزانہ موجود ہے، وزیراعظم

پاکستان-میں-قدرتی-عجائب-کا-خزانہ-موجود-ہے،-وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تصور خوبصورتی سے آراستہ وہ سرزمین ہے جہاں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے۔  رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ناقابل تصور جمال سے آراستہ پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہیں اور جس کا دامن غیر دریارفت شدہ سیاحتی استعداد سے بھرا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے مذکورہ ٹوئٹ ٹریول میگزین ونڈر لسٹ کی جانب سے پاکستان کے 9 مقامات کو 2020 میں ایڈونچررز کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد کیا جس میں ہمالیہ کی وادیوں سے لے کر کیچڑ کے آتش فشاں شامل ہیں۔ ٹریول میگزین نے 2020 میں سفر کر نے والے مقامات کی فہرست میں پاکستان کے مقامات کو شامل کیا جہاں غیر معمولی قدرتی خوبصورتی موجود ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1211175689556287488 وانڈر لسٹ نے سیاحتی مقامات میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں دنیا کے طویل ترین بالتورو گلیشیئر جو 63 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، 800 میٹر اونچے ٹرینگو ٹاورز، دنیا کی بلند ترین پہاڑی میدان دیوسائی، وادی ہنز، عطا آباد جھیل، وادی نیلم ،جھیل سیف الملوک اور ملک کے مغربی اور جنوبی حصے میں واقع صحرائے تھر اور ہنگول نیشنل پارک شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے باہمی تعاون کے ساتھ ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا تاکہ ’قومی سیاحتی حکمت عملی‘ کو حتمی شکل دی جاسکے۔ ورکشاپ کے دوران نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ (این ٹی سی بی) کے اراکین، نجی شعبے سے وابستہ سیاحتی ماہرین اور دیگر نے اس حوالے سے تجاویز دی تھیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں