عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 33 اموات اور ایک ہزار 315 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 837 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 13 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار 106، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 3، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 730، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 817، بلوچستان میں 19 ہزار 38، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 147 اور گلگت بلتستان 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 337 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 335، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 70، اسلام آباد میں 496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 297 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔