تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے3ہزار495نئےکیسز رپورٹ

پاکستان-میں-کورونا-کے3ہزار495نئےکیسز-رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید61اموات اور 3ہزار495نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 717 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 15 ہزار810ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد24ہزار592 ہے۔ 5 لاکھ 77 ہزار501 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار896افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار469، خیبر پختونخوا 2 ہزار188، اسلام آباد میں 531، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 49 ہزار476، خیبرپختونخوا 77 ہزار433، سندھ 2 لاکھ 62 ہزار307،  پنجاب میں ایک لاکھ 91 ہزار186، بلوچستان 19 ہزار269، آزاد کشمیر 11 ہزار264 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں