تازہ ترین

پاکستان میں 30 مارچ تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

پاکستان-میں-30-مارچ-تک-بارش-اور-تیز-ہواؤں-کی-پیشگوئی

آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ادھر نوشکی شہراورگرد و نواح میں موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

اس کے علاوہ کراچی میں آج ، کل ، 28 اور 29 مارچ کو بارش کاامکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے متوقع بارشوں کے پیش نظرتمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

 کراچی کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئندہ 7 روز فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں