تازہ ترین

پاکستان کوایٹمی قوت اورسی پیک کی سزادی جارہی ہے،حامدموسوی

پاکستان-کوایٹمی-قوت-اورسی-پیک-کی-سزادی-جارہی-ہے،حامدموسوی

راولپنڈی : قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ وزیراعظم نے عالمی فورموں پرکشمیریوں کے حق میں تاریخی مؤقف پیش کیا ، ہمارے سفارتکاربیکارہیں ۔ بین الاقوامی ساکھ کے حامل افرادبھیج کرعالمی رائے عامہ ہموارکی جائے ،سابق بھارتی جنرل کا کشمیری خواتین کے حوالے سے بیان امت مسلمہ اورعالمی اداروں کیلئے چیلنج ہے۔ افغان فوجی دہشتگردی سوالیہ نشان ہے ، حقائق سامنے لائے جائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم ایچ جعفری کی سرکردگی میں ٹی این ایف جے کی ایام الحزن کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کونیچادکھانے کی بجائے امت واحدہ بن جائیں۔نفرتیں ختم ‘ محبتوں کورواج دیاجائے۔ مسلم ممالک کا عدم استحکام شیطانی ایجنڈ اہے۔پاکستان کونظریہ اساسی، ایٹمی قوت اورسی پیک کی سزادی جارہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں