پاکستانی ایک بہادر قوم اور صلاحیتوں سے مالا مال۔ جس میدان میں اتریں کامیابی اپنا مقدر بنالیتے ہیں۔ کراچی کے دو بہادر اور غریب غوطہ خوروں نےکمال کردکھایا۔ سمندر کی گہرائی میں وہیل مچھلی سے ڈرنے کے بجائے ویڈیو ریکارڈ کی۔ https://www.facebook.com/watch/?v=2292423771052843 یاسر بلوچ اورشہزاد بلوچ کا تعلق مبارک ولیج کراچی سے ہے۔ان دو غوطہ خوروں نے ہمت اور ماہرات کے ساتھ ناصرف مناظر ریکارڈ کئے بلکہ مچھلی ساتھ تیراکی بھی کی۔ پاکستان میں یہ اپنی اپنی نوعیت کی پہلی ویڈیو ہے۔ دوسرے ممالک میں اس طرح کی ویڈیو کو بھرپور سراہا جاتا ہے پروگرامز کئے جاتے ہیں لیکن ان دونوں نوجوانوں کے کارنامے کی کوئی بھی حوصلہ افزائی نہیں کررہاہے، غریب اور پسماندہ گھرانے کے ماہی گیر ہونے کے باعث یاسر بلوچ اورشہزاد بلوچ کو میڈیا پر کوئی جگہ نہیں مل سکی۔ ویڈیو مبارک ولیج سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چرنا آئی لینڈ کی ہے۔ چرنا آئی لینڈ کے اطراف میں نایاب نسل کی وہیل مچھلی، کچھوے، ڈولفن اور دیگر آب حیات پائے جاتے ہیں۔