تازہ ترین

پاکستان کے عرفان محسود نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان-کے-عرفان-محسود-نے-ایک-اور-ورلڈ-ریکارڈ-اپنے-نام-کر-لیا

پشاور: جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے زیادہ پش اپس لگانے کا امریکی شہری کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ عالمی ریکارڈ توڑنے والے جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگائے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2551 افراد جاں بحق عرفان محسود  نے  ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگا کر امریکی شہری ہولڈر رون کوپر کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے ایک منٹ میں 40 پونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس لگائے تھے۔ خیال رہے کہ عرفان محسود متعدد بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں