تازہ ترین

پاکستان: اہم ممالک میں سفرا کی تقرریاں و تبادلے

پاکستان:-اہم-ممالک-میں-سفرا-کی-تقرریاں-و-تبادلے

اسلام آباد: پاکستان نے دنیا کے متعدد اہم ممالک میں متعین سفرا کا تبادلہ اور تقرریاں کردی ہیں۔ وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی تھی جس کی انہوں نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد اسپیشل سیکریٹری معظم احمد خان کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ آفتاب کھوکھر کو ویانا میں پاکستان کا سفیر متعین کردیا گیا ہے۔ وہ اس وقت دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری امریکہ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویانا میں متعین پاکستانی سفیر منصور خان کو افغانستان میں سفیر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا ڈاکٹر ظہور احمد کو سویڈن میں سفیر کی حیثیت سے متعین کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معین الحق کو بیجنگ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے نئی تقرریوں سے متعلق ایگریما کے لیے متعلقہ ممالک کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں