ہند وستان کو روکنے والا صرف پاکستان ہی ہے ، راولپنڈی بار کے عہدیداروں سے گفتگو اسلام آباد: آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے امکانات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ بھارتی وزیراعظم مودی کے شیطانی دماغ کے پیچھے آر ایس ایس کی سوچ ہے ۔ ہند وستان کو خطے میں روکنے والا صرف پاکستان ہی ہے ۔وکلا برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کے حصول کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نومنتخب اور ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جموں کشمیر ہا ئوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب وفد میں صدر سید غلام مصطفی شاہ ،جنرل سیکرٹری جنرل یاسر محمود چٹھہ ،جوائنٹ سیکرٹری وقاص کیانی،نائب صدر سخاوت کاظمی،ملک مصطفی کندوال صدر ہائی کورٹ بار و رکن پاکستان بار کونسل ،سیکرٹری ہائی کورٹ بار فیصل ملک ،سینئر نائب صدر ہائی کورٹ بار حسنین کاظمی اور جوائنٹ سیکرٹری ہائی کورٹ بار فرزانہ عزیز شامل تھیں ۔ اس موقع پر وزیر حکومت احمد رضا قادری بھی موجود تھے ۔