تازہ ترین

پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیز کے ڈویلپرز کیلئے الگ سیل قائم

پرائیویٹ-ہاؤسنگ-کالونیز-کے-ڈویلپرز-کیلئے-الگ-سیل-قائم

تمام کالونیز کا ڈیٹا و ضروری تفصیلات کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے ،سہیل خواجہ فیصل آباد: فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیز کے ڈویلپرز کی رہنمائی اور معلومات کے لئے ایک الگ سیل قائم کردیاگیا ہے جبکہ ڈویلپراور ایف ڈی اے کی کالونیز کے الاٹی افرادکے ذمہ سرکاری بقایا جات کی وصولی کیلئے ایک منظم مہم شروع کی جارہی ہے ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران بتائی جس میں میاں وارث عزیز،شکیل شاہد،میاں خیال کاسترو نے شرکت کی جبکہ چیف انجینئر شاہد محمود،ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ مہر ایوب،اسما محسن،ڈپٹی ڈائریکٹرایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود،جنیدمنج ودیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے بتایا ایف ڈی اے کے زیراہتمام تمام ہاؤسنگ کالونیز اور پرائیویٹ ہاؤسنگ کے تمام ڈیٹا بشمول مالی اموراور دیگر ضروری تفصیلات کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے تاکہ دفتری امور کے سلسلے میں اعلیٰ نظم ونسق اور سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کیا جاسکے ۔انہوں نے بتایا مقررہ فیس کے عوض ڈویلپرز کی رجسٹریشن کے لئے بھی میکنزم تیار کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ہاؤسنگ کالونیز کے قیام کے معاملات کو باقاعدہ اورقانونی دائرے میں لانے میں مدد ملے گی جبکہ ڈویلپرکو ہاؤسنگ لاز اور دیگر قانونی تقاضوں وقواعدوضوابط سے آگاہی کے لئے ٹریننگ ورکشاپس کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں