تازہ ترین

پرویز مشرف کیس؛ اعانت جرم میں پوری فوج کو رگڑ دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ

پرویز-مشرف-کیس؛-اعانت-جرم-میں-پوری-فوج-کو-رگڑ-دیا-گیا،-لاہور-ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ اعانت جرم میں پوری فوج کو رگڑ دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کا ٹرائل کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ اس فیصلے کو پڑھیں تو اس میں اعانت جرم کا ذکر کیاگیا، اعانت جرم میں پوری فوج کے لوگوں کر رگڑ دیا گیا ہے، اس طرح تو اس وقت کی عدلیہ کے حلف لینے والے بھی شامل ہو جائیں گے۔علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ غداری ایک شخص نہیں کر سکتا یہ جرم مجموعی طور پر لیا جا سکتا ہے، یہ رشوت والے قانون کی طرح لیا جاسکتا ہے رشوت دینے اور لینے والا دونوں جرم دار ہیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ فرد جرم میں تو غداری کا ذکر ہی نہیں ہے، جتنی سمریز موجود ہیں ان میں ملزموں کا لفظ ہے کسی جگہ ایک بندے کا ذکر نہیں ہے۔عدالت نے پوچھا کہ اگر جرم وفاقی حکومت کے سامنے ہورہا ہے تو کیا وفاقی حکومت شکایت درج کی جاسکتی ہے۔عدالتی معاون علی ظفر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ غیر قانونی اقدامات کی لسٹ بھری پڑی ہے، آرمی عدالتوں کا قیام بھی غیر قانونی اقدام میں آتا ہے لیکن غداری نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری پیر تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان کو دلائل کیلئے طلب کر لیا اور وزارت داخلہ کی خصوصی عدالت کی تشکیل کی سمری بھی مانگ لی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں