تازہ ترین

پریانکا اور کوہلی ’انسٹاگرام‘ سے کروڑوں کی کمائی کرنے لگے

پریانکا-اور-کوہلی-’انسٹاگرام‘-سے-کروڑوں-کی-کمائی-کرنے-لگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) برطانیہ کی ایک ویب سائٹ کی جانب سے انسٹاگرام کے ذریعے اربوں روپے کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے ‘جس میں اس مرتبہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا نام بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی کمپنی ’Hopperhq.com‘ نامی ایک ویب سائٹ نے انسٹاگرام پر سال 2019 میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔جس میں پریانکا چوپڑا 19 ویں نمبر پر ہیں، جو ایک پوسٹ کے 271000 ڈالرز یعنی 4کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار پاکستانی روپے کماتی ہیں۔پریانکا کو انسٹاگرام پر 4 کروڑ 33 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں