پشاور: کرونا ٹیسٹ پازیٹیوآنے کے باوجود گھر میں قیام نہ کرنیوالے شوہر کے ساتھ اسکی بیوی نے کیا کیا؟ پشاور سے تعلق رکھنے والے صحافی افتخار فردوس نے دلچسپ واقعہ شئیر کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ پشاور میں ایک شخص کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا لیکن وہ بجائے قرنطینہ میں رہنے کے گھر میں قیام نہیں کرتا جس سے اسکی بیوی تنگ تھی۔ https://twitter.com/IftikharFirdous/status/1272849680016314368 افتخار فردوس کے مطابق اس شخص کی بیوی مسجد چلی گئی اور وہاں لوگوں سے کہا کہ اسکے شوہر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، اسے گھر سے باہر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ افتخار فردوس نے اس خاتون کی درخواست پر اس علاقے کا نام نہیں بتایا افتخارفردوس کے شئیر کردہ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کی تعریف کی اور اسکے اقدام کو سراہا، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اسے ایک بہادر خاتون اور ذمہ دار شہری قرار دیا