تازہ ترین

پلاٹ جعلسازی سے فروخت کرنیوالے کو اینٹی کرپشن عدالت سے قید وجرمانہ

پلاٹ-جعلسازی-سے-فروخت-کرنیوالے-کو-اینٹی-کرپشن-عدالت-سے-قید-وجرمانہ

شہری کا نجی کالونی میں پلاٹ جعلسازی سے فروخت کرنے والے ملزم کو اینٹی کرپشن عدالت نے قید و جرمانہ کی سزا سنادی۔ فیصل آباد: سپیشل جج اینٹی کرپشن رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں زیر سماعت تھانہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ نمبر 35/16 میں ملوث ملزم شمس اقبال پرالزام تھا کہ اس نے یاسر ٹائو ن میں پلاٹ لینے والے غلام مصطفی کا پلاٹ فخر شاہ پٹواری کی ملی بھگت سے 27لاکھ روپے میں جعلسازی سے فروخت کردیا تھا جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری تھی، فاضل عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک آصف اقبال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خالد محمود کانجو کے دلائل سنتے ہوئے فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم شمس اقبال کو اڑھائی سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں