تازہ ترین

پنجاب اینٹی سمگلنگ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس

پنجاب-اینٹی-سمگلنگ-ٹاسک-فورس-کا-پہلا-اجلاس

لاہور: صوبےمیں منی لانڈرنگ اور ہر قسم کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے قائم کی گئی 14 رکنی اینٹی سمگلنگ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس کنوینر چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کوکنوینر چیف کلکٹر کسٹمز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ڈی جی رینجرز پنجاب، سیکٹرکمانڈر ملٹری انٹیلی جنس، ڈی جی فشریز، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈائریکٹر ایف آئی اے، اور دیگر حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام فورسز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کا سلسلہ شروع کریں اور اسکی باقاعدہ مانیٹر نگ بھی جاری رکھیں۔ ٹاسک فورس کی میٹنگ ماہانہ بنیادوں پر ہو گی۔ اداروں کے سربراہوں نے چیف سیکرٹری کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں