لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر کے سیکڑوں ہائی سکولوں میں گریڈ 20 کے پرنسپلز کی اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں ۔جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن تعیناتیاں نہ کرسکا ۔لاہورکے 9 ہائی سکولوں میں گریڈ بیس کی پوسٹیں خالی ہیں جن میں گورنمنٹ ہائی سکول جلوموڑ، شاہدرہ، ، گرین ٹاون ،کاہنہ ، جلو موڑ، والٹن ، تاج باغ ، مانگا اور چوہنگ میں پرنسپل کی اسامی خالی ہے۔مذکورہ ہائی سکولوں میں سربراہان نہ ہونے سے پڑھائی کا معیار گرنے لگا، اساتذہ کا کہنا ہے کہ گریڈ 20 کے سکول سربراہان کی اسامیاں پر کرنے کیلئے گریڈ 19 کے اساتذہ کو فوری ترقیاں دی جائیں، جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں میں خالی اسامیاں پر کر لی جائیں گی۔