پنجاب بیت المال کی ضلعی کمیٹی کا تعارفی اجلاس زیر صدارت چیئرمین چوہدری محمد مشتاق گجر منعقد ہوا وہاڑی: پنجاب بیت المال کی ضلعی کمیٹی کا تعارفی اجلاس زیر صدارت چیئرمین چوہدری محمد مشتاق گجر منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد انور گجر ممبران عماد احمد چوہدری، محمد عارف وڑائچ ،جاوید خان جوئیہ ،محمد اکرم نوناری ،محمد امجد، محمد ندیم ایڈووکیٹ ،میاں شفقت عباس، میاں شہزاد ارائیں ،اکاؤنٹنٹ کامران، نمائندہ ایم پی اے رائے مبشر کھرل، نمائندہ ایم این اے سجاد خان کھچ،ی حاجی رفیق، رانا حنان ،شہزاد یوسف، رائے محمد اسلم سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین چوہدری محمد مشتاق گجر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ بھر سے غربت کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے بیت المال کمیٹی کے ذریعے ضلع بھر کے مستحق نادار لوگوں کی امداد کی جائے گی۔