تازہ ترین

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی بدولت عدلیہ میں نکھار آیا، جسٹس سردار شمیم

پنجاب-جوڈیشل-اکیڈمی-کی-بدولت-عدلیہ-میں-نکھار-آیا،-جسٹس-سردار-شمیم

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی بدولت ہماری عدلیہ میں نکھار آرہا ہے اور جوڈیشل افسران بہترین انداز میں فیصلے کررہے ہیں۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے تمام افسران و سٹاف سے الوداعی ملاقات کی اورافسران و اسٹاف سے الوداعی خطاب کیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالستار، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر، سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے تمام افسران و ملازمین موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج میرے لئے باعثِ مسرت ہے کہ پہلی بار اکیڈمی کا پورا اسٹاف ان کے سامنے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جوڈیشل ایجوکیشن کا بہترین ادارہ ہے، جہاں ہمارے جوڈیشل افسران، لاء افسران اور عدالتی اسٹاف کو بہترین تربیت فراہم کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی بدولت ہماری عدلیہ میں نکھار آرہا ہے اور جوڈیشل افسران بہترین انداز میں فیصلے کررہے ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کالا شاہ کاکو کیمپس کےلئے تمام ضروری فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں اور کیمپس بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پچھلے ایک سال کے عرصہ اکیڈمی افسران و اسٹاف کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور انہی اقدامات کے تسلسل اور اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کیشیئر اور کیئر ٹیکر کی پوسٹ کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ فاضل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل اکیڈمی کے افسران و اسٹاف کےلئے ایک ایڈوانس انکریمنٹ کی منطوری بھی دی، جس پر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے تمام اسٹاف نے چیف جسٹس کے اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں