پنجاب حکومت نے ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات لینے کی اجازت دے دی ہے۔ سيکرٹری صحت پنجاب نبيل اعوان کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائےانسدادکرونا نے ضمنی امتحانات لینےکی اجازت دے دی ہے۔ا یم بی بی ایس ضمنی امتحان فائنل ائیر کے طالبعلموں سے لینے کی اجازت ملی ہے۔امتحان کا فیصلہ طالبعلموں کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ نبیل اعوان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسمیت دیگر تعلیمی ادارے حفاظتی اقدامات اپنانے کے پابند ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےچندروز قبل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکو امتحانات لینےسےروک تھا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے کابینہ کمیٹی برائے کرونا سے منظوری کے بغیر امتحان شروع کیے تھے۔