تازہ ترین

پنجاب میں اسموگ خطرناک حد سے تجاوز، مصنوعی بارش کرانے کی تجویز

پنجاب-میں-اسموگ-خطرناک-حد-سے-تجاوز،-مصنوعی-بارش-کرانے-کی-تجویز

لاہور : محکمہ ماحولیات سمیت دیگر اداروں کی سموگ کے خلاف ناقص حکمت عملی اور اقدامات کے باعث بارش ہونے کے بعد بھی مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 186مضر صحت کی لائن پر برقرار ہے۔ جبکہ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ایک بار پھر قرار دے دیا گیا ہے جس کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے محکمہ ماحولیات کے ایئر کولٹی انڈیکس بتانے والے آلات کے مطابق گذشتہ شام بارش سے قبل سموگ کی لاہور کی فضا میں مقدار انتہائی خطرناک مضر صحت تھی جس کا اوسط تناسب 431بتایا جا رہا تھا یعنی گلبرگ میں 352شملہ پہاڑی 402سندر 365اقبال ٹائون 291ایئر پورٹ 338اور بیدیاں روڈ پر 302ایئر کوالٹی انڈیکس تھا جو کہ نہ صرف انسانی صحت بلکہ پرندوں جانوروں کیلئے بھی انتہائی مہلک اور خطرناک ہے جس سے آنکھوں کی بیماریاں سانس اور گلے کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں گذشتہ رات بارش کے بعد بھی ایئرکوالٹی انڈیکس میں کمی تو آئی لیکن مجموعی طور پر ایئرکوالٹی انڈیکس انسانی صحت کیلئے اے کیو آئی 186 خطرناک ہی تھا۔ رات 10بجے کے وقت ماڈل ٹائون ایئرکوالٹی انڈیکس 159 پیرا گون سٹی 217پنجاب اسمبلی 257یو ایس ایمبسی شملہ پہاڑی 273ایف سی کالج 260اپر مال 214لبرٹی گلبرگ 132عسکری ہائٹس 192ایئر کوالٹی انڈیکس بتایا گیا جو کہ انتہائی آلودہ ہے - بارش ہونے تک آلودہ دھند میں مسلسل اضافے کا خدشہ ہے۔لاہور اور ملحقہ علاقوں میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، ماہرین نے اسموگ سے بچنے کیلئے مصنوعی بارش کرانے کی تجویز دی ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے حکومت کو فوری طورپر مصنوعی بارش کرانے کی تجویز دی ہے۔ ڈی جی ماحولیات تنویر احمد وڑائچ کہتے ہیں کہ موحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے تمام بھٹے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ادھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ لاہور کے ہر شہری کی صحت کو اسموگ سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے، طبی ماہرین نے اسموگ سے بچاو کیلئے شہریوں کو ماسک اور فوگ لائٹس کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں