لاہور: پنجاب بھر میں 740 سے زائد افسران اور اہلکار کورونا سے متاثر ہیں جبکہ 6 ملازم جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 20 ہزار سے زائد افسروں، اہلکاروں کی سکریننگ کی گئی، جس کے بعد 740 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ان میں سے 450 افراد صحت یاب ہو کر ڈیوٹی پر واپس آ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا، پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 896 کیسز، اموات 1838تک جا پہنچیں لاہور میں ڈی ایس پی عامر ڈوگر، انسپکٹر راؤ جاوید، ہیڈ کانسٹیبلان رمضان، شمس اور سب انسپکٹر خالد حسین جبکہ فیصل آباد میں انسپکٹر عابد کورونا کے باعث شہید ہوئے۔