شیروز، غضنفر ، غلام حسین اور ذوالقرنین نے گولڈ، احسن نوید نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا راولپنڈی : پنجاب گروپ آف کالجز نے جیت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 4گولڈ اور 1سلور میڈل حاصل کر کے راولپنڈی بورڈ انٹر کالجیٹ تائیکوانڈو چمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا، سپیریئر کالج راولپنڈی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام تائیکوانڈو چمپئن شپ کا انعقاد شالیمار کلب میں کیا گیا جس میں مختلف اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پنجاب کالجز راولپنڈی کے کھلاڑیوں شیروز عباس مدد نے 50کلوگرام، غضنفر عباس نے 60کلوگرام، غلام حسین نے 65کلوگرام اور ذوالقرنین حیدر نے 70کلوگرام کیٹیگریز میں طلائی جبکہ احسن نویدنے 75کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کاتمغہ حاصل کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر چودھری محمد اکرم نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی ہے ۔