مقابلہ قرأت میں بسمہ پہلی ، ایمان فاطمہ دوسری اور عائشہ نے تیسری پوزیشن لی نعت میں صنم پہلی، زویا دوسری اور مریم تیسرے نمبر پر رہی ،انعامات تقسیم ملتان: پنجاب کالجز ملتان میں گزشتہ روز انٹر کالجز مقابلہ حسن قرأت اور نعت کا انعقاد کیا گیا ،مقابلہ حسن قرأت میں پنجاب کالج کوٹ ادو سے بسمہ سجاد نے پہلی ، پنجاب کالج بورے والا سے ایمان فاطمہ نے دوسری اور پنجاب کالج جہانیاں سے عائشہ اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ نعت میں پنجاب کالج عبدالحکیم سے صنم اقبال نے پہلی پوزیشن ، پنجاب کالج ڈی جی خان سے زویا شاہ نے دوسری پوزیشن اور پنجاب کالجز مظفر گڑھ سے مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد طلبا و طالبات کے اندر جذبہ ایمان کو اُجاگر کرنا ہے۔تقریب میں پرنسپل پروفیسر صائمہ فیاض نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں پوزیشن لینے والی طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور ادارے و پاکستان کی ترقی کیلئے دعا کی گئی ۔