تازہ ترین

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف اورجی سی کے اساتذہ کی احتجاجی ریلی

پنجاب-یونیورسٹی-اکیڈمک-سٹاف-اورجی-سی-کے-اساتذہ-کی-احتجاجی-ریلی

لاہور: ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں پچاس فیصد کمی کرنے پر پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام اولڈ کیمپس میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ نے ایک گھنٹہ کلاسز کا بائیکاٹ کیااور سیاہ پٹیاں پہن کر اولڈ کیمپس کے مختلف شعبہ جات میں احتجاجی ریلی نکالی اور استنبول چوک پر مظاہرہ کیا۔ ریلی کی قیادت صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کی۔ ریلی میں سیکرٹری جاوید سمیع اور مختلف شعبہ جات سے استاتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے اساتذہ ماڈل یونیورسٹیز ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم پر سرمایہ کاری کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تعلیم کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اقتدار میں آکر بجٹ میں کمی کر دی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی حکومت تک مطالبات پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں جس کے باعث فپواسا کی کال پر ملک بھر کی جامعات میں آج احتجاج کیا جا رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں