تازہ ترین

پنڈی بھٹیاں :بڑی مقدار میں پتنگیں ملتان سمگل کر نیکی کوشش

پنڈی-بھٹیاں-:بڑی-مقدار-میں-پتنگیں-ملتان-سمگل-کر-نیکی-کوشش

حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں: ضلعی پولیس نے پتنگیں سمگل کرنیوالے 3 ملزموں سمیت 24 افراد کو گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ڈرون کیمرے اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے ۔ انچارج سپیشل سکواڈ سب انسپکٹر لقمان چٹھہ نے ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں سے 21 پتنگ باز اور پتنگ فروش گرفتار کر لئے ۔ گرفتار ملزموں میں محمد حسنین، مظہر حسین، شہزاد علی، عدیل عباس، سفیان، زین خان، علی حسن، نعمان، رضوان اور دیگر شامل ہیں۔دوسری جانب تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے راولپنڈی سے ملتان پتنگیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس نے موٹروے انٹر چینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے رہائشی فراز علی، شعیب علی، شعیب احمد کو گرفتار کر کے 600 پتنگیں اور ڈور کی 11چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، سمگلنگ کیلئے استعمال کی جانے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ڈی پی او بلال افتخار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے خلاف روزانہ کارروائی جاری رہے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں