عالمی برادری مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نو ٹس لے ، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اسلام آ باد : چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی ہدایت پر واہ کینٹ میں کُل پاکستان مشاعرے کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت امجد اسلام امجد نے کی، چیئرمین پی او ایف بورڈ مہمان خصوصی تھے ۔ مشاعرے میں عباس تابش ، شکیل جاذب، یاسمین حمید، رحمان فارس ، شوکت فہمی، پروفیسر سلمان باسط، بریگیڈ ئر اویس ضمیر، ظفر رضوی ، اعجاز نعمانی اور احمد عطا اللہ نے شر کت کی ۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کشمیر یوں کیسا تھ ہے ، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اس کُل پاکستان مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ہم بھار تی مظالم کی پُر زور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ بھار تی مظالم کا نو ٹس لے ۔