لودھراں: اپنے آپ کو عوام کے جان و مال کے تحفظ،میرٹ اور انصاف کے لئے وقف کر دیں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے پبلک سروس کمیشن کے تحت اے ایس آئی کا امتحان پاس کرنے والوں کو بیج لگاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل ناصر غوری، عمران پی آر او، محمد جاوید ریڈر اور محمد صابر آفس سپریٹنڈنٹ بھی موجود تھے ۔اے ایس آئی بننے والوں میں،عمران علی،محمد علی،عابد رفیق،محمد جمیل اور خضر اقبال شامل ہیں۔