تازہ ترین

پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی،20افراد گرفتار ،سامان برآمد

پولیس-نے-جوئے-کی-محفل-الٹ-دی،20افراد-گرفتار-،سامان-برآمد

بابر،اعجاز، امجد،وسیم ،قاسم،اعظم ،انور ،ناصر وغیرہ حوالات بند،مقدمہ درج فیصل آباد:ملت ٹائون پولیس نے نشاط آباد میں جوئے کی محفل الٹ دی۔ لڈو گیم پر جوا کروانے والے جواری کو 20افراد سمیت گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے اے ایس آئی ریاض حسین نے اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ نشاط آباد66فٹامین بازار میں کارروائی کی جہاں پر حیدر علی عرف دولت ٹینٹ لگا کر لڈوگیم پر جوا کروارہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے موقع پر جوا کھیلنے والے بابر علی، سید اعجاز علی، امجد علی،وسیم اعجاز، قاسم اقبال، اعظم علی،انور،اکرم ،ناصر،تنویر، ظفرشہزاد،علی رضا،جہانزیب، محبوب،بابر ندیم اور ذوالفقار علی کو گرفتار کرکے چار لاکھ روپے سے زائد دائو پر لگی رقم 20 موبائل فونز ،لیپ ٹاپ،کیلکولیٹرز ودیگر سامان قبضہ میں لے کر ملزموں کو حوالات میں بندکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔دریں اثنا سی آئی اے پولیس نے ماڈل ٹاؤن گلبرگ میں جوا مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ بکی محمد زاہد عرف قبا بٹ کو 30 ملزموں سمیت جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم 76000روپے , 29 موبائل قبضے میں لے لئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں