تازہ ترین

پولیس نے رحمان ملک کے خلاف سنتھیا رچی کی درخواست مسترد کر دی

پولیس-نے-رحمان-ملک-کے-خلاف-سنتھیا-رچی-کی-درخواست-مسترد-کر-دی

سنتھیا رچی کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ہے، درخواست ناقابل کارروائی ہے، دھمکیوں کے الزامات کے حوالے سے سنتھیا رچی کسی کا فون نمبر، تاریخ اور نہ دھمکی کا وقت بتا سکیں، پولیس رپورٹ اسلام آباد: پولیس نے رحمان ملک کے خلاف سنتھیا رچی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا عمل مکمل کرنے کے بعد رپورٹ بھی جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے سنتھیا رچی کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ہے، درخواست ناقابل کارروائی ہے، دھمکیوں کے الزامات کے حوالے سے سنتھیا رچی کسی کا فون نمبر، تاریخ اور نہ دھمکی کا وقت بتا سکیں، تا ہم سنتھیارچی کی جانب سے رحمان ملک اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس لئے درخواست کر مستر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا ہے کہ واقعے کی بابت اس وقت متعلقہ تھانے میں بھی جمع نہیں کروائی گئی اور نہ ہی امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع دی گئی۔ واضح رہے کہ امریکی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ رحمان ملک نے مجھے ویزے کیلئے بلایا، ان کے ڈرائیور نے مجھے بڑی گاڑی میں پک کیا۔رحمان ملک نے مجھے گلدستہ دیا اور مشروب پلایا، مشروب پلانے کے بعد مجھے کچھ ہوش نہیں رہا، رحمان ملک نے مدہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واپسی پر اتنی مدہوش تھی کہ چلنا مشکل ہو رہا تھا۔ رحمان ملک نے مجھے گاڑی پر ڈراپ کروایا۔ ڈراپ کرنے والے ڈرائیور کو دو ہزار پاؤنڈ زبھی دیے۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی سفارتخانے کو بھی شکایت کی لیکن کوئی رسپانس نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بھی میرے روابط ہیں، 10سال بعد بات کرنے کے اس لیے قابل ہوئی کہ آج پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے دوسال سے پی ٹی ایم کے بارے ریسرچ کررہی ہوں،اس میں مجھے خفیہ اداروں نے سپورٹ بھی کیا، مجھے پی ٹی ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان تانے بانے ملے ہیں۔ تا ہم ان الزامات کے سلسلہ دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں پر بھی گیا تھا جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، بینظر بھٹو اور مخدوم شہاب الدین کا نام بھی شامل کیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں