تازہ ترین

پولیس نے گم ہونیوالے دوبچے والدین کے حوالے کردئیے

پولیس-نے-گم-ہونیوالے-دوبچے-والدین-کے-حوالے-کردئیے

والد کے ڈانٹنے پر 12سالہ زین جمیل اور 13سالہ کرامت علی گھرسے چلے گئے تھے پیرمحل: گم ہونے والے دونوں بچوں کو پولیس نے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا تفصیل کے مطابق نواحی بستی خانجوان سے دو کم عمر بچے زین جمیل عمر 12سال اور کرامت علی عمر 13سال کو ان کے والد نے ڈانٹا تو بچے گھر سے چلے گئے گھر والوں نے تلاش شروع کی تو بچے نہ ملے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ورثا نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر چوکی پولیس پیرمحل کے انچارج خالد جمیل نے اطلاع ملتے ہی نفری کے ہمراہ تلاش کے لئے سرچ آپریشن کیا اور چک نمبر 672/13 گ ب سے بچوں کو ڈھونڈ کروالدین کے حوالے کردیا جس پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں