کراچی میں پولیس والوں کےروپ میں ٹک ٹوک بنانےوالوں کےاپارٹمنٹ پر پولیس نےچھاپا مارا اورجعلی تھانہ،لاک اپ اور وردی کو قبضے میں لے لیا۔ ٹک ٹاکرز نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس والوں کی نقل بنالی۔ گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے اپارٹمنٹ میں بنے اسٹوڈیو پر پولیس نے چھاپہ مارا اور تالہ توڑ کراندر داخل ہوئی تو افسران حیران رہ گئے۔ اپارٹمنٹ کےاندربالکل تھانے جیسا منظر تھا۔اسٹوڈیو میں بنائے گئےجعلی تھانے میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی جاتی تھیں جس میں ٹک ٹاکرخود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے۔ پولیس افسران بھی ان جعلی پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز دیکھ کر پریشان تھے اور ان کی تحقیقات جاری تھی۔چھاپے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم پولیس نے اپارٹمنٹ کو سیل کردیا ہے۔ پولیس افسران کا مزید کہنا تھا کہ گلستان جوہر میں ہی پولیس کی وردی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کا بھی انکشاف ہوا تھا جس پر تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ علاقے میں جعلی تھانہ بنا ہوا ہے۔ واردات کے حوالے سے بھی ٹک ٹاک بنانے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔