پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائیکرو پلان پر ہرصورت عمل کیا جائے :وقاص رشید وہاڑی: ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت انسدادپولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ ہم اپنی نسل کو پولیو سے بچا کر صحت مند معاشرہ بنا سکیں ۔پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام محکمے مل کر کام کریں پو لیو مہم کے مائیکرو پلان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے پو لیو مہم کی ٹیموں کو خود چیک کروں گا پولیو ٹیموں کی مکمل ٹریننگ کی جائے ۔علاوہ ازیں ڈی پی ایس بوریوالہ،وہاڑی اور گرائمر سکول کی گورننگ باڈیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایس اور گرائمر سکولز کے انتظامی امور کو بہترین طریقے سے چلایا جائے سکولز کی تمام اشیاء کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے ۔کسی بھی قسم کی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔