صو بائی وزیر ایکسائز نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو ویکسین پلائی ٹو بہ ٹیک سنگھ : صو بائی وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹیکس کنٹرول حافظ محمد ممتاز احمدنے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور جنرل بس سٹینڈ،بھٹہ جات اور مختلف جھگیوں میں جاکرپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا ئے اس موقع ڈپٹی کمشنرآمنہ منیر،مرکز ی نائب صدر تحریک انصاف چودھری محمد اشفاق اور ایم پی اے چودھر ی سعید احمد سعیدی نے بھی انسدادپولیو کی قومی مہم کے سلسلہ میں پولیو ویکسین پلائی،صو بائی وزیر حافظ محمد ممتاز احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار انسدادپولیو کی قومی مہم کے میں خاص طور پر دورافتادہ علاقوں میں پولیو مہم کیلئے خصوصی توجہ دی جائے تا کہ کوئی بچہ ویکسی نیشن سے رہ نہ جائے بلکہ فالو اپ ٹیمیں رہ جانیوالے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کو ہر صورت یقینی بنا ئیں سو فیصد ٹارگٹ کو ہرصورت پورا کیا جائے کوتاہی لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔