موذی مرض کا خاتمہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ،مرحبا نعمت پیرمحل : تحصیل پیرمحل میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے میڈیا سمیت تمام محکموں کو ملکر کام کرنا ہوگا، پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ،پولیو مہم کے دوران تحصیل بھر میں تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین پلائی جائے اور مہم کو کامیاب بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحبا نعمت نے میڈیا سے کیا ۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بناتے ہوئے تحصیل بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہے گا اس سلسلے میں تمام محکموں کے افسر ملکر اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے ۔ تحصیل انتظامیہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ، والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ ڈاکٹر شان نے کہا 14دسمبر کو رورل ہیلتھ سنٹر پیرمحل میں آگاہی سیمینار اور واک ہو گی بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیاجائیگا۔ پولیومہم 16 دسمبر سے 20دسمبر تک جاری رہے گی۔