تازہ ترین

پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ہدایت اللہ

پولیو-کے-مکمل-خاتمے-کیلئے-کوششیں-تیز-کی-جائیں،-ہدایت-اللہ

ٹیموں کی سرویلنس موثر بنائی جائے ، مہم کی کامیابی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچوں کو قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے ملتان : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملتان ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہماری قومی اور دینی ذمہ داری ہے ، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں پولیو کے کیسز سامنے آنے سے خطرات بڑھ گئے ہیں ،ملک سے پولیو جیسے مہلک مرض کے مکمل خاتمے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ محکمہ صحت ملتان کے زیر اہتمام ماہ فروری میں شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سرویلنس کو موثر بنایا جائے ، ہمارے پاس پولیو مہم کی کامیابی کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو کی ویکسین کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے کہا کہ ملتان کو مظفر گڑھ اور اپر پنجاب دونوں سے پولیو وائرس کے حملے کا خطرہ موجود ہے ،5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹارگٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ جھگیوں میں مقیم بچوں کی بھی دوبارہ رجسٹریشن کی جائے گی۔ ، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 5 روزہ پولیو مہم 17 فروری سے شروع ہو گی ، مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں