فیصل آبا د: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ گزشتہ تین ماہ میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 فیصد تک کمی کی ہے جس کے مثبت اثرات ہر شعبے پر مرتب ہونگے جبکہ چھوٹے کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس سے نہ صرف ان کاروباری اداروں کو سہارا ملے گا بلکہ آنے والے دنوں میں پاکستان ایک مضبوط معیشت کے طور پر ابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پر کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف قوم کے ہیروز ہیں حکومت نے اعلی خدمات کے پیش نظر انکے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ انہیں کورونا کے خاتمے تک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔