تازہ ترین

پھول نگر: جنسی درندے کی کمسن بچی سے مبینہ زیادتی

پھول-نگر:-جنسی-درندے-کی-کمسن-بچی-سے-مبینہ-زیادتی

پھول نگر: ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے، جس کے باعث انسداد عصمت دری آرڈیننس اپنی وقعت کھورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ ضلع قصور کے شہر پھول نگر کےمحلے ہیڈبلوکی پیش آیا، جہاں ملزم چھ سالہ بچی کو ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور ننھی کلی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ افسوسناک واقعے کے بعد مبینہ زیادتی کا شکار بچی نے گھر والوں کو ماجرا سنایا، جس پر اہل خانہ شدید اشتعال میں آگئے اور انہوں نے ملزم کو پکڑ کر درگت بنانی چاہی مگر عین وقت پر پولیس پہنچی، متاثرہ فیملی نے پہلے پہل ملزم کو پولیس کے حوالے سے انکار کیا تاہم پولیس کے سمھجانے پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ مبینہ زیادتی کا شکار بچی کا میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں ملک میں جنسی زیادتی کی سرکوبی کے لئے صدر عارف علوی نے انسداد عصمت دری آرڈیننس دو ہزار بیس کی منظوری دی تھی، آرڈیننس کے تحت جنسی زیادتی کے مقدمات کوجلد نمٹانےکیلئےخصوصی عدالتوں کاقیام عمل میں لایاجائیگا، خصوصی عدالتیں چار ماہ کےاندر جنسی زیادتی کےمقدمات نمٹائیں گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں