تازہ ترین

پیرمحل میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پرشاپنگ سنٹر سیل

پیرمحل-میں-ایس-او-پیز-کی-خلاف-ورزی-پرشاپنگ-سنٹر-سیل

پیرمحل: ایس او پیز کی خلاف ورزی پربڑے بڑے شاپنگ سنٹر سیل، اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت کی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین ۔تفصیل کے مطابق بازاروں میں عوام کے رش کے باعث شہریوں کا گزرنا بھی محال ہو گیا بازاروں میں عوام کا رش دیکھ کر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت نے ہمراہ میونسپل کمیٹی عملہ چیف آفیسر رانا انوار احمد ، طاہر مجید ، محمد اکرم مجاہد ، عاطف نیاز گجر، رضوان نقشبندی، بابا عدنان ساگر ، محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، اسحا ق تحصیل سنٹری انسپکٹر ، محکمہ پولیس کے عوام کی طرف سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر کے مین بازار ، صدر بازار سمیت ملحقہ بازار مکمل بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ،سینکڑوں گاہکوں کے کاروباری مراکز میں جمع ہونے پر بڑے بڑے شاپنگ سنٹر ، کپڑے ، جوتیوں اور کاسمیٹکس کی متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت کے عملہ کے ہمراہ شہریوں کا ٹمپریچر بھی چیک کیاڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنے بازار میں ایس او پیز غیر تسلی بخش قرار دے کر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیا رکرنے کی اپیل کی ۔میونسپل کمیٹی پیرمحل عملہ اور پولیس بازاروں میں گشت میں کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں