پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے لاری اڈا میں ویرانی چھائی رہی ،دکانیں بند کرادی گئیں پیرمحل: تحصیل پیرمحل بھر میں مکمل لاک ڈائون جاری اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت کا پاک فوج اور پولیس کے ساتھ فلیگ مارچ شہر کی معروف سڑکوں اور محلہ جا ت کا چکر لگایا لاک ڈائون کے باعث بنکوں کے باہر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے لاری اڈا میں ویرانی چھائی رہی تحصیل بھر کے چکوک دیہاتوں میں محکمہ مال اورپولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے دکانیں بند کروادیں لاری اڈا میں گاڑیاں نہ ہونے سے مکمل لاک ڈائون کی صورتحال سے شہر کی مین مارکیٹیں اور بازار بند پڑے ہیں چکوک اور دیہاتوں میں لوگ دکانیں بند ہونے پر سکولوں اور گرائونڈ میں کھیلتے ہوئے نظر آئے اطلاع پاکر پولیس نے اکثر دیہاتوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے لوگوں کو گرائونڈز سے بھگادیا ۔